شادی کے فوٹو شوٹ میں بیوی سے معافی کیوں مانگی، طالبہ کے سوال پر حارث رؤف مسکرا اٹھے

’اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ جو شوٹ کر رہا تھا اس نے غلط ٹائم پر تصویر بنا لی۔حارث رؤف کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 دسمبر 2022 12:57

شادی کے فوٹو شوٹ میں بیوی سے معافی کیوں مانگی، طالبہ کے سوال پر حارث ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 دسمبر 2022ء ) پاکستانی کرکٹر، فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ ہفتے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔حارث رؤف اور ان کی اہلیہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ایک ویڈیو میں حارث رؤف کو بیوی سے معافی مانگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف نے اپنی شادی کے فوٹو شوٹ میں بیوی سے معافی مانگنے والی تصویر پر وضاحت دے دی۔حال ہی میں نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران ان سے طالبہ کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ اپنی شادی کے فوٹو شوٹ میں اپنی بیوی سے معافی کیوں مانگ رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس پر حارث رؤف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ جو شوٹ کر رہا تھا اس نے غلط ٹائم پر تصویر بنا لی۔

قبل ازیں حارث رؤف نے اہلیہ سے متعلق اہم پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ حارث رؤف کا اپنے مداحوں اور فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بتانا ہے کہ اُن کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کر رہی ہیں۔

حارث روف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’سب کو سلام، میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں، مزنا کا کوئی بھی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔ حارث رؤف کا سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہنا ہے کہ براہ کرم کسی بھی دھوکا دہی سے محتاط رہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ‘۔
۔