محکمہ لائیو سٹاک کے سینئر آفیسر ڈاکٹر محمد انیس ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن تعینات

بدھ 4 جنوری 2023 17:55

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2023ء) سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کے سینیئر آفیسر ڈاکٹر محمد انیس سابقہ ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور کو ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن تعینات کر دیا۔ڈاکٹر محمد انیس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وہ ڈیزیز انوسٹیگیشن اینڈ کنٹرول آفیسر ساہیوال ڈویژن کےطور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن کے انتظامی افسران کے ساتھ تعارفی نشست میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی و ترویج اور مویشی پال حضرات تک محکمانہ سروسز کی بروقت فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے ۔\378