پی ایس ایل میں شمولیت کیلئے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی پی سی بی سے بات چیت

پی ایس ایل کے مڈل سیکس اور پی سی بی کے درمیان حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے ، ذرائع

جمعرات 5 جنوری 2023 16:33

اسلام آباد /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2023ء) پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کے لیے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت شروع ہوگئی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق مڈل سیکس کے 2023 کے ایڈیشن میں شامل ہونے پر بات چیت نہیں ہو رہی، ممکنہ طور مڈل سیکس کمٹمنٹ کے طور پر مختصر پری سیزن وارم اپ ٹور کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے مڈل سیکس اور پی سی بی کے درمیان حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔مڈل سیکس کے سی ای او اینڈریو کارنیش کے مطابق پی سی بی پی ایس ایل میں غیر ملکی ڈومیسٹک ٹیم کی شمولیت میں دلچسپی رکھتا ہے، ہماری اب تک کی بات چیت بہت اچھی رہی ہے، بات چیت کا سلسلہ آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی ان رابطوں سے آگاہ ہے اور اسے تحفظات نہیں۔