صوبائی حکومت نے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے ‘ امجد آفریدی

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک ہی پارٹی کی حکومت میں آٹے کے الگ الگ نرخ پی ٹی آئی کے لئے باعث شرم ہے، رہنماء پیپلز پارٹی

منگل 10 جنوری 2023 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد خیبر پختونخوا آٹے اور گندم کی پیداوار بڑھانے اور تقسیم کرنے میں مکمل خود مختار ہے صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے لیکن پی ٹی آئی وفاق کی بغض میں مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے آٹے ی قیمتوں میں اضافے اور گندم کی مصنوعی بحران پر ردعمل یتے ہوئے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک ہی پارٹی کی حکومت میں آٹے کے الگ الگ نرخ پی ٹی آئی کے لئے باعث شرم ہے، محمود خان بنی گالا کے مفادات کی حفاظت کی بجائے اپنے صوبے کے عوام کا سوچیں ۔

(جاری ہے)

مجد آفریدی نے کہا کہ گوداموں میں چھپا گندم آشکارہ کرکے پی ٹی آئی کی چوری قوم کے سامنے رکھ دی ۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو گندم اور آٹے کی پیداوار و تقسیم میں خود اختیاری دی ہے، صوبے میں گیس بحران پر وفاق سے رابطے میں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی انتظامیہ کے ذریعے سی این جی اسٹیشنز بند کرکے پختونخوا کے عوام سے ناانصافی کی ،مصنوعی بحران پیدا کرکے خیبر پختونخوا کی نالائق حکومت نے عوام کے ساتھ دشمنی کی ۔امجد آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی مہنگائی کنٹرول کرنے کی رٹ نظر نہیں آ رہی پیپلز پارٹی محمود خان اور ان کی ٹیم کی نا اہلی عوام کے سامنے رکھے گی۔