بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات

وزیر خارجہ نے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100 ملین ڈالر کے اعلان کو سراہا

جمعرات 12 جنوری 2023 18:12

بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2023ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزرات خارجہ میں ملاقات کی ہے ،وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100 ملین ڈالر کے اعلان کو سراہا،ملاقات کے دوران پاکستانیوں کے لیے ویزہ انٹرویو سے متعلق سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ویزہ سہولیات سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے ،اس اقدام سے نہ صرف ویزہ لینے کا عمل تیز ہوگا بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا،امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔