بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کیس ، سپریم کورٹ کی بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت

بدھ 18 جنوری 2023 17:09

بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کیس ، سپریم کورٹ کی بریسٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2023ء) سپریم کورٹ نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کیس میں بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو دونوں امراض سے بچاو کی آگاہی مہم پر حکومت سے ہدایات لینے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ نے رپورٹ جمع کرادی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کے پی اور پنجاب کی رپورٹ نہیں آئی۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ ڈریپ وفاق کا ادارہ ہے،وفاقی حکومت دونوں امراض سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ امراض سے متعلق آگاہی محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی جاتی ہے،مجھے وفاق سے ہدایات لینے دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔