اساتذہ قوم کے معمارہیں،مشکل وقت میں آگے آئیں،ڈی ای او نیلم

جمعرات 19 جنوری 2023 16:00

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکر حسین نے کہاہے کہ اساتذہ قوم کے معمارہیں،مشکل وقت میں آگے آئیں۔ ڈیجیٹل مردم شماری وقت کاتقاضاتھاجس کی ذمہ داری اساتذہ پر ہے ۔ اساتذہ دیانتداری سے مردم شماری کافریضہ سرانجام دیں۔ ملکی نظام کادارومدار مردم شماری پر ہے۔ حکومت نے مرد م شماری کیلئے ڈیجیٹل نظام رائج کرکے آسانی پیداکی ہے۔

امید ہے کہ مردم شماری 2023سے نیلم کی آبادی کادرست تعین کیاجائیگا۔ قبل ازیں نیلم کی آبادی مظفرآباد میں شامل کی گئی تھی جس کے باعث مسائل تھے ۔ الحمداللہ لائق ، محنتی اور فرض شناس اساتذہ کی نگرانی میںامسال 2023میں ڈیجیٹل مردم شماری سے مستقل آبادی کادرست سمت میں تعین ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بوائز ڈگری کالج آٹھ مقام میں مردم شماری 2023کے سلسلہ میں منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکرحسین نے کہاکہ مردم شماری بڑی ذمہ داری ہے اساتذہ احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

اساتذہ الیکشن ڈیوٹیوں سمیت دیگر سروے بالخصوص مردم شماری میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ قوموں پر مشکل وقت جب بھی آتے ہیں تو اساتذہ فرنٹ لائن پر حاضر ہیں۔ امید ہے کہ حکومتی ترجیحات کے مطابق اساتذہ مردم شماری میں اہم کردار اداکریں گے۔ انہوں نے ورکشاپ کے انسٹرکٹر ز اور اساتذہ / محکمہ مال سمیت دیگر اہلکاران کو ورکشاپ میں دلچسپی لینے پر شاباش بھی دی ۔