پاک ایران تجارت کے حجم میں بڑھوتری معیشت کی مظبوطی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن

قونصل جنرل ایران کراچی حسن نوریان کی کاوشیں انقلابی تبدیلیاں مرتب کریں گی، حالیہ "میڈ ان ایران" نمائش دو طرفہ تاجروں کو مزید قریب لانے میں عملی کردار ادا کرے گی۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 جنوری 2023 12:49

پاک ایران تجارت کے حجم میں بڑھوتری معیشت کی مظبوطی میں سنگ میل ثابت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2023ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ رمیض حسن نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تجارت کے حجم میں بڑھوتری معیشت کی مظبوطی میں سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہحالیہ "میڈ ان ایران" نمائش دو طرفہ تاجروں کو مزید قریب لانے میں عملی کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے دوسرے ملک کے ساتھ بہترین تعلقات دوطرفہ سفارتی مشن کی مرہون منت ہوتے ہیں۔ قونصل جنرل ایران کراچی حسن نوریان کی کاوشیں سیاحت ،تجارت اور ثقافتی میدان میں انقلابی تبدیلیاں مرتب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :