عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم گلابو رانی نے بین الاقوامی اعزازاپنے نام کرلیا

ہفتہ 21 جنوری 2023 12:07

عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم گلابو رانی نے بین الاقوامی اعزازاپنے نام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار اور سینماٹوگرافر عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم گلابو رانی نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عثمان مختار نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم گلابو رانی نے امریکی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گلابو رانی نے لاس اینجلس سائنس اینڈ فکشن فلم فیسٹیول میں ہارر فلم کی کیٹیگری میں بہترین شارٹ فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے جس کے بعد ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔فلم کو عثمان مختار اور معراج حق نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ سینماٹوگرافر فرقان گل کی ہے اور کہانی علی مراد اور زنیرہ انعام نے لکھی ہے۔شارٹ فلم کے اہم کرداروں میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق ، دانیال افضال، عمر عبداللہ، نتاشہ اعجاز اور خوشحال خان شامل ہیں۔