چولستان جیپ ریلی میں پہلی بار غیر ملکی ریسرز شرکت کریں گے،منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی

اتوار 22 جنوری 2023 15:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2023ء) 18ویں قومی اور پہلی بین الاقوامی چولستان جیپ ریلی 6 فروری سے شروع ہونے جارہی ہے جس میں پہلی بار غیر ملکی ریسرز شرکت کریں گے۔ان خیالات کااظہار منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) آغا محمد علی عباس نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی میں پہلی بار ترکی اور ایران سے 2 سے 3 غیر ملکی ریسرز شرکت کریں گے جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک سے 15 سے 20 سیاح بھی شرکت کریں گے جس کے لیے ہم ایران، ترکی، سعودی عرب اور برطانیہ کے ریسرز ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور 31 جنوری کے بعد غیر ملکی اور مقامی ریسرز کی ایونٹ میں شرکت واضح ہوجائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ جیپ ریلی کے لیے ریسرز کی رجسٹریشن