
ایران،جیل میں بند سیاسی قیدی خواتین کامظاہرین کی سزائے موت ختم کرنے کا مطالبہ
ہم مظاہرین کی سزائے موت اورایران میں قیدیوں کی غیرمنصفانہ سزائوں کے خاتمے کامطالبہ کرتی ہیں،30سیاسی قیدی خواتین
پیر 23 جنوری 2023 14:11
(جاری ہے)
ہم انصاف کے ساتھ جینے کے لوگوں کے حق کا دفاع کرتی ہیں۔
اپیل پردست خط کنندگان میں فرانکو ایرانی محقق فریبا عادل خواہ بھی شامل ہیں۔انھیں جون 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ایک اور قیدی ،سابق قانون ساز فائزہ ہاشمی نے بھی اس درخواست پر دست خط کیے ہیں جو سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی ہیں۔انھیں جنوری میں ملک کی سلامتی کے منافی ملی بھگت کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ایران میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی سابق نمایندہ نیلوفربیانی نے بھی اس پر دست خط کیے ہیں۔انھیں 2020 میں امریکا کی ایک دشمن حکومت کے ساتھ سازش کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ایران میں گذشتہ سال ستمبرمیں 22 سالہ مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں۔ گو اب ان کی شدت میں کمی آچکی ہے۔ مہسا امینی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت ضابطہ لباس کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا اور تہران میں اخلاقی پولیس کے زیرحراست گرفتاری کے تین روز بعد ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ناروے میں قائم انسانی حقوق کے گروپ ایران ہیومن رائٹس کے مطابق مظاہرین کے خلاف کریک ڈان میں 481 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 109 افراد کو احتجاج سے متعلق مقدمات میں سزائے موت کا سامنا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.