یونیورسٹی آف پشاور نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کر دیا

بدھ 25 جنوری 2023 13:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) یونیورسٹی آف پشاور نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کردیا۔ڈائر یکٹر ایڈمیشن علی اصغر جان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلے ایم ایس، ایم فل ،ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی میں دیئے جائے گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم فروری مقرر کی گئی ہے، شعبہ جاتی ٹیسٹ اور انٹرویوز6 فروری سے 10 فروری تک ہوں گے جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :