امریکا میں خاتون سے جبری مشقت کا جرم، ساس اور2دیوروں کو12سال تک کی سزائیں

عدالت نے متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر بطور اجرتے ادا کرنے اور دیگر معاملات کی مد مد میں مالی تلافی کا بھی حکم دیدیا

بدھ 25 جنوری 2023 16:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) امریکا کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی خاتون سے جبری مشقت کرانے کا جرم ثابت ہونے پر اس کی ساس اور 2 دیوروں کو 12 سال تک کی سزائیں سنادیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ایک وفاقی عدالت نے ایک خاتون سے 12 سال تک جبری گھریلو مشقت کرانے کے جرم میں اس کی 80 سالہ ساس 12سال اور 55 اور 48 سالہ 2 دیوروں کو بالترتیب 5 اور 10 سال کی سزائیں سنائی ہیں۔

(جاری ہے)

مجرموں کی شناخت زاہدہ امان، محمد نعمان چوہدری اور محمد ریحان چوہدری کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔عدالت نے زاہدہ امان اور محمد ریحان چوہدری کو متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر بطور اجرتے ادا کرنے اور دیگر معاملات کی مد مد میں مالی تلافی کا بھی حکم دیا ہے۔زاہدہ امان نے 2002 میں متاثرہ خاتون کی اپنے بیٹے سے شادی کرائی تھی، شادی کے کچھ عرصے بعد خاتون کا شوہر گھر چھوڑ کر کہیں چلا گیا اور اس کے سسرال والوں نے خاتون سے جبری مشقت کرانی شروع کردی۔عدالتی شواہد کے مطابق مجرموں سے متاثرہ خاتون کے سفری دستاویزات قبضے میں لے کر دھمکی دی کہ اگر اس نے منہ کھولا تو بچے چھین کر اسے پاکستان واپس بھجوادیں گے۔