ہمارے ساڑھے 5 ماہ کے دور حکومت میں کسی ایک سیاسی کارکن کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی گئی،پرویز الٰہی

لیگ کی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون سے بھی انہوں نے سبق نہیں سیکھا شریفوں کے ظلم کی سیاہ رات الیکشن کمیشن کی وجہ سے صرف ڈھائی ماہ کی بچہ سکے کی حکومت ہے پھر ان کے تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب ہوگا، سابق وزیر اعلیٰ

بدھ 25 جنوری 2023 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ہمارے ساڑھے 5 ماہ کے دور حکومت میں کسی ایک سیاسی کارکن کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی گئی،ن لیگ کی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون سے بھی انہوں نے سبق نہیں سیکھا۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو ان کے رانا ثناء اللہ اور عطاء اللہ تارڑ جیسے لوگ چوزوں کی طرح پھدکنا شروع کردیتے ہیں،جسطرح چوہدری وجاہت حسین جیسے سینئر سیاستدان اور ان کے بیٹے موسی الہی پر مقدمہ درج کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔

انہوںنے کہاکہ شریفوں کی تاریخ اپنے مخالفین کے خلاف ایسی انتقامی کارروائیوں سے بھری ہوئی ہے،پنجاب پولیس نے 16 اپریل کو جس طرح اراکین پنجاب اسمبلی پر ایوان کے اندر بدترین تشدد کیا دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اراکین اسمبلی پر تشدد میں ملوث سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سابق آئی جی پنجاب کو ہم بھولیں گے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ 16 اپریل اور 25 مئی کے واقعات کو بھی ہم بھولے نہیں ہیں،شریفوں کے ظلم کی سیاہ رات الیکشن کمیشن کی وجہ سے صرف ڈھائی ماہ کی بچہ سکے کی حکومت ہے پھر ان کے تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب ہوگا