Live Updates

امپورٹڈ حکومت اسمبلیوں کے تحلیل ہونے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ، زرتاج گل

فواد چوہدری اور بھائی کی گرفتاری قابل مذمت ہے،بڑھتی مہنگائی سے خود کشی پر مجبور عوام نااہل ،کرپٹ حکومت سے جلد از جلد چھٹکارا چاہتے ہیں، سابق وفاقی وزیر ودیگر کا اجلاس سے خطاب

بدھ 25 جنوری 2023 20:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سابق وفاقی وزیر و صدر جنوبی پنجاب ویمن ونگ زرتاج گل ودیگر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اسمبلیوں کے تحلیل ہونے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ،فواد چوہدری اور بھائی کی گرفتاری قابل مذمت ہے،بڑھتی مہنگائی سے خود کشی پر مجبور عوام نااہل ،کرپٹ حکومت سے جلد از جلد چھٹکارا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و صدر جنوبی پنجاب ویمن ونگ زرتاج گل کی زیر صدارت تحریک انصاف جنوبی پنجاب وومن ونگ کے صدور و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس منعقد ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی، سابق وفاقی وزیر و صدر جنوبی پنجاب وومن ونگ زرتاج گل،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب تحریک انصاف وومن ونگ شہلہ احسان،انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف جنونی پنجاب وومن ونگ و سابق ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں خواتیں کی ممبر سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے خواتین کی ایک بڑی تعداد ہے تحریک انصاف کا حصہ بنناچاہتی ہے ، انہیں ضرور پارٹی کا حصہ بنائیں گے ،تحریک انصاف جنوبی پنجاب وومن ونگ بھی اپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہر اول دستہ ہیں اور اس نااہل کرپٹ حکومت کو گھر بھیجنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اسمبلیوں کے تحلیل ہونے سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور اس کے بھائی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہیں غریب کے گھر کو چولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے،عوام اس نااہل کرپٹ امپورٹڈ حکومت سے جلد از جلد چھٹکارا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ صدر خانیوال و سابق ایم پی اے شاہدہ،نوشین نشاط ڈاہا،ضلعی صدر سعدیہ بھٹہ، اکٹر روبینہ، سٹی صدر آصفہ سلیم، فوزیہ عباس نسیم، ذہین کنول، ازرا محمود، صدف سردار، روبینہ ندیم، فراشدہ نوشین، بشرا سعید،سائمہ طارق، شمائلہ شاہ، ثناء علی عائشہ راؤ، زبیدہ پروین،ڈاکٹر سمیرا ملک،ادیب آرا،شمائلہ ندیم، نادیہ کھر،ازرا شیخ، مسر اکرم،زاہدہ پروین، رابیہ ملک، نوشین مرزا، فرزانہ رؤف،عفت سومرو،عائشہ نذیر جٹ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب شہباز قریشی، آصف ملغانی بھی شریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات