
پاکستان سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا، سب کو ملکر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا. اسد عمر
وزیر اعظم شہباز شریف ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کریں‘نون لیگ کا دعوی بے بنیاد ہے کہ اس نے ریاست بچانے کےلئے سیاست قربان کی، ریاست پہلے ہی مضبوط تھی‘ بجٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک نہیں دو پاکستان بن چکے ہیں.سابق وفاقی وزیرکی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
پیر 16 جون 2025
14:44

(جاری ہے)
انہوں نے معاشی میدان میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک نہیں دو پاکستان بن چکے ہیں، صرف تنخواہ دار طبقے سے ڈیڑھ ہزار ارب روپے سے زائد اکٹھے کیے گئے جبکہ تاجر طبقے سے محض 10 کروڑ روپے جمع کیے جا سکے. اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات پر ممکنہ 90 روپے فی لٹر ٹیکس اور نئی کاربن لیوی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بجٹ خسارہ کم ظاہر کرنے کے لیے 1450 ارب روپے عوام سے لے کر بینکوں میں رکھ دیئے گئے جو دراصل عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اپنے بیان میں انہوں نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے پہلے تین سال میں 54 لاکھ نوکریوں میں اضافہ ہوا. اسد عمر نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کریں خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک علاقے میں واقع ہے جہاں بھارت آج بھی جارحانہ عزائم رکھتا ہے، ہماری افواج نے بھارت کو ہمیشہ ٹھوک کر جواب دیا ہے انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری مسلم امہ کی دعائیں ایران کے ساتھ ہیں.
مزید اہم خبریں
-
سوڈان: مسجد اور ہسپتال پر حملوں میں 20 شہری ہلاک، یو این کی مذمت
-
ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
-
گورنر خیبرپختونخواہ نے علی امین گنڈاپور کا ابھی استعفا منظور نہیں کیا
-
سموگ اورموسمیاتی تبدیلی مانیٹرنگ نظام کے مطابق آج لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح بلند رہی
-
مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کو خیرباد کہہ دیا
-
علیمہ خانم کا علی امین کے استعفے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے
-
بس بہت ہوگیا ! دہشتگردی کا سر کچلنا پڑے گا، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا
-
چینی میں 300 ارب روپے بناتے وقت ان میں کوئی اختلاف نہیں تھا کیونکہ دونوں کی قیادت کی شوگر ملز ہیں
-
ڈیری فارمرز کا 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے لیٹر فروخت کرنے کا اعلان
-
جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی خبر پر غزہ میں خوشی کا سماں
-
غزہ معاہدہ جنگ کی بجائے سفارت کاری کی طاقت کا مظہر، یو این چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.