Live Updates

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے. فواد چوہدری

یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا،وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے. سابق وفاقی وزیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 16 جون 2025 14:45

وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے. فواد چوہدری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں جس طرح سے ٹرائل چلایا جا رہا ہے اس سے بہتر ہے آپ ٹرائل ملٹری کورٹس میں بھجوا دیں، ہائیکورٹ میں میری درخواست زیر التوا ہے. انہوں نے کہا کہ کبھی بھی پہلے ایسے مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا گیا، بدترین حالات ہو چکے ہیں اور ٹرائل عجیب طریقے سے چل رہا ہے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے وکلا اور فیملی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں کہ پنجاب میں 13 ارب روپے ٹوٹل بجٹ صفائی ستھرائی کا ہے عید کے تین دنوں میں 30 ارب روپے خرچ کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے آلائشیں ٹھکانے لگانی ہیں، اس طریقے سے پیسے لگائے جا رہے ہیں جس کا کسی کو پتہ ہی نہیں ہے.                                                                                                

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات