پاکستان کی طرف سے جموںوکشمیر اور فلسطین کے عوام کے تحفظ کےلئے اجتماعی کوششوں پر زور
بدھ 25 جنوری 2023 22:20
(جاری ہے)
پاکستانی سفیر نے بین الاقوامی برادری کی توجہ بھارت میں ہندوتوا کے پیروکاروں کی جانب سے جاری منظم مہم کی طرف بھی مبذول کرائی جہاں بی جے پی آر ایس ایس حکومت کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی سے ہندو انتہا پسندوں کے ذریعے وقتا فوقتا مسلمانوں کو قتل کیا جاتا ہے اور ان کا روزگار اور شہریت چھین لی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم میں 2002میں مغربی ریاست گجرات میں فسادات کے دوران مسلمانوں کے قتل عام کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، جس پر بھارت میں پابندی عائد کر دی گئی ، جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اس مہم میں نشل کشی کے تمام نشانات تھے۔ اس خطرناک رجحان کو دیکھتے ہوئے جینوسائیڈ واچ کے بانی پروفیسر گریگوری اسٹینٹن نے خبردار کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی عین ممکن ہے۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ اس طرح کے جرائم تحفظ کی ذمہ داری سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس کے فیصلوں کے دائرے میں آتے ہیں۔تحفظ کی ذمہ داری کے تصور کی بنیاد تین ستونوں پر ہے جس میں ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی آبادیوں کی حفاظت کرے، بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاستوں کی اپنی آبادی کے تحفظ میں مدد کرے اور جب کسی ریاست کو اس میں واضح طور پر ناکامی ہو رہی ہو تو بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی حفاظت کرے۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ غیر ملکی قبضے یا بیرونی تسلط کے حالات ،آسانی سے نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں تبدیل ہو سکتے ہیں اس لیے ان مقامات پر تحفظ کے اصول کی دفعات کا اطلاق ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں تحفظ کی ذمہ داری کے تصور کو فروغ دینے والوں سے درخواست کریں گے کہ وہ مقبوضہ فلسطین یا بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کے تحفظ کےلئے اجتماعی اقدام کی ضرورت پر غور کریں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان تحفظ کی ذمہ داری کے تصور کے اطلاق پر مزید بات چیت کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اجتماعی اقدام کی اجازت سلامتی کونسل کی طرف سے ہونی چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.