ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے اپنے اپنے علاقوں میں کارروائیاں

جمعہ 27 جنوری 2023 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں گراں فروشی،تجاوزات،اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰه تبسم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے اس حوالے سے134مقامات پر آشیا خوردونوش کی قیمتوں کے معائنے کئے اور ناجائز منافع خوری پر 12ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور 5 دکانیں سر بمہر کر دیں جبکہ دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

اس کے علاوہ پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا اور2غیر قانونی کلینکس کو سر بمہر کر نے کے علاوہ شیشہ کیفیز اورتجاوزات پولی تھین بیگ اور گراں فروشی کی شکایات پر بھی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔مزید براں 3غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں اور1غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کو سر بمہر کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔