جامعہ کراچی: بی ایس فرسٹ اور بی ایس تھرڈ ایئر ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری

داخلہ فیسیںیکم فروری تا07 فروری 2023 ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ کلیم فارم 03 فروری2023 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

جمعہ 27 جنوری 2023 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق تعلیمی سال برائے 2023 ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس یکم تا07 فروری2023 ء تک صبح11:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کائونٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کائونٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 03 فروری 2023ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :