&سبی ،پشتونخوامیپ نے ہمیشہ تمام عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ،رہنما پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہفتہ 28 جنوری 2023 00:10

،سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع سبی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ تمام عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ، پارٹی نے مخلوط حکومت اور گورنر کے فنڈز سے جو کام کیئے اس سے آج بھی ہمارے عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں ، تعلیم ، صحت ، آبنوشی ، زراعت، توانائی ہر شعبے زندگی میں عوام کی بھرپور خدمت کی گئی اور ان کے مسائل کو حل کیئے گئے حالانکہ سبی سے پارٹی کا کوئی منتخب صوبائی یا قومی اسمبلی کا رکن نہیں تھا اور نہ ہی کوئی وزیر تھا اس کے باوجود کروڑوں روپے کے خطیر فنڈز عوام کے مسائل کے حل کیلئے دیئے گئے ۔

آج ہمارے عوام کی پارٹی صفوں میں شمولیت عوامی خدمت کا نتیجہ ہے اور سبی کے باشعور غیور عوام کی پارٹی کے محبوب قائد محمود خان اچکزئی پر کھلی اعتماد کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ ضلع سبی کے سینئر معاون سیکرٹری ملک فقیر محمد مرغزانی ، ضلعی معاونین ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک ، بابو محراب خجک ،ڈاکٹر جلال خجک نے ضلعی سبی میں ترین چوک میں 42افراد اور سید آباد چکی کے علاقے میں 53سیاسی وسماجی کارکنوں کی پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جبکہ پارٹی کے تین ابتدائی یونٹوں افغانیہ ، ترین روڈ، لیاقت بازار یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمولیت کرنیوالے افرادکو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ لوگوں کی بروقت شمولیت سے ضلع سبی میں پارٹی مزید فعال ومنظم ہوگی اور ہماری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو تقویت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آج پارٹی میں عوام جوق در جوق بلا امتیاز شمولیت کررہے ہیں ایسے حالات میں کہ پارٹی کی ملکی ایوانوں قومی وصوبائی اسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں اور اس کے باوجود ہمارے عوام اپنی قومی پارٹی میں شامل ہورہے جو کہ پارٹی اور اس کے محبوب قائد محترم محمود خان اچکزئی کے بیانیہ پر مہر تصدیق اور اس کی بھرپور حمایت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سبی میں ہمارے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ایک جانب ہمارے ساتھ امتیازی سلوک رویہ رکھا گیا ہے ، تمام تربنیادی سہولیات اور اب سرکاری ملازمتوں سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت ، روزگار ، پینے کا صاف پانی ہمارے عوام کا بنیاد ی حق ہے اور اس حق کے حصول کیلئے ہم ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ سبی شہر اور دیہاتوں میں عوام پر گیس اور بجلی بند کردی گئی ہے ، لوڈشیڈنگ ، گیس پریشر کی شدید کمی کے باعث بالخصوص گھریلو صارفین کو مشکلات سامنا کررنا پڑرہا ہے ، گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سبی کے عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرنے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنی ہوگی پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچاکر ہم اپنی تحریک کو تقویت دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور اپنے قومی اہداف کے حصول کی جدوجہد کو منزل مقصود تک پہنچا سکتے ہیں۔

اس موقع پر ماجد خان خجک ،ملک شیر دل مرغزانی، سید شاہ زیب شاہ ، سید مہر شاہ ، شید ظہور شاہ ، سید اسماعیل شاہ ، آصف خجک اور دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سید آباد چکی میں افغانیہ نام سے منسوب پارٹی کے نئے ابتدائی یونٹ کا قیام عمل میںلایا گیا جس کے سیکرٹری نصیب اللہ ، سینئر معاون سیکرٹری شیر علی ، معاونین بابو جان ، عبداللہ ، محمد باران ، نور اللہ، عبدالمنان ، خیال محمد ، حضرت ولی ، غلام حبیب ، عبدالرحمن منتخب ہوئے۔

ترین روڈ ابتدائی یونٹ کے سیکرٹری مجید ملاخیل ، سینئر معاون سیکرٹری رزاق ترین ، نوروز خان خجک، تاج محمد ، فیض محمد ، محمد ایوب ، رب نواز معاونین منتخب ہوئے ، لیاقت بازار یونٹ کے سیکرٹری رحمت اللہ خان آکا خیل ، سینئر معاون سیکرٹری امان اللہ خان اور رحمت خان ، عبدالواحد ، سلطان محمد ، نذیرخجک ، غفار خان معاونین منتخب ہوئے ۔ منتخب ایگزیکٹوز سے پارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک نے حلف لیا