کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد اور طالبان راہنماء کی آڈیو گفتگو منظرِعام پر آگئی

جب وہ افغانستان میں لڑ رہے تھے تو اُس وقت پاکستان اور پاکستانی حکومت کے خلاف جہاد کا فتویٰ کیوں نہیں دیا؟ اب جو فتویٰ دیا جارہا ہے اُس کی کیا وجہ ہے؟ کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد کا طالبان راہنماء سے سوال

اتوار 29 جنوری 2023 18:13

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری 2023ء) کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد اور طالبان راہنماء کی آڈیو گفتگو منظرِعام پر آگئی ہے۔ جب وہ افغانستان میں لڑ رہے تھے تو اُس وقت پاکستان اور پاکستانی حکومت کے خلاف جہاد کا فتویٰ کیوں نہیں دیا؟ اب جو فتویٰ دیا جارہا ہے اُس کی کیا وجہ ہے؟ باوثوق ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی دہشتگرد طالبان سے سوال پوچھنے لگے کہ جب وہ افغانستان میں لڑ رہے تھے اور یہاں پر اُن کے خاندان اور جو وہاں سے بھاگ کر یہاں آگئے تھے، اُس وقت جہاد کا فتویٰ پاکستان کے خلاف کیوں نہیں دیا؟ اور پاکستان کی حکومت کے خلاف؟ اور اب جو فتویٰ دیا جا رہا ہے پاکستان اور پاکستان کی حکومت کے خلاف اُس کی کیا وجہ ہے؟ کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد اور طالبان راہنماء کی آڈیو گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔

(جاری ہے)

۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ خراسانی صاحب کیا حال ہے خیریت سے ہیں ٹھیک ہیں۔ خراسانی صاحب آپ سے کچھ معلوم کرنا ہے۔ میں نے آپ سے ایک سوال کیا تھا۔آپ نے اسکا جواب نہیں دیا تھا۔یہ معاہدہ کے بارے میں تھا کہ داعش والوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ مجھے وہ معاہدہ دکھائیں اگر ہوا ہے۔اگر تحریری شکل میں موجود ہے تو بھی شئیر کر دیں۔

اور پاکستان والوں کے ساتھ افغانستان کا جو معاہدہ ہوا ہے اسکے بارے میں بھی اگر مواد ہے تو بھجوا دیں۔مہربانی اور جزاک اللہ۔خفانہیں ہونا۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام خلیفہ صاحب الحمداللہ ہم سب ٹھیک ہیں آپ سنائیں کیسے ہیں۔ بالکل ٹھیک ہے اس بارے میں آپ کے پاس ایک کتاب بھجوا رہا ہوں۔ مکمل کتاب ہے۔ اور میں نے داعش کے متعلق جو بات کی ہے اس کا سکرین شاٹ بھی آپ کو بھجوا دوں گا۔

اس کتاب میں سب کچھ لکھا ہوا ہے اس میں مختلف سوالات ہیں۔ یہ کتاب امارات اسلامی کی طرف سے بھری ہوئی ہے۔ معاہدے کے بارے میں مختلف سوالات ہیں کہ کس طرح معاہدہ جائز ہے یا نہیں۔ اس میں ہر قسم کے خطرات کا ذکر ہے جو داعش کی جانب سے امارات اسلامی سے کیے گئے ہیں اس کے تمام جوابات اس میں موجود ہیں آپ دیکھ لے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔
اس میں میں نے یہ تو نہیں پوچھا کہ کس طرح کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور کس طرح کا معاہدہ کرنا جائز نہیں ہے۔

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور اس ٹائم کے جب حق لوگ وہاں پر آباد تھے تو آپ لوگ کہتے تھے کہ ہماری جمہوریت کے خلاف اعلان جہاد ہے۔ آپ جب آپ لوگ یہاں پر آباد ہوگئی ہیں اور آپ لوگ یہاں پر کہیں سینٹر بھی ہیں تو اب آپ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارا جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ نہیں ہے۔ میں یہی پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس معاہدے کے تحت یہاں پر موجود تھے کہ جس کے تحت جب آپ لوگ وہاں پر آباد تھے تو جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ تھا اب یہاں پر آ گئے ہیں تو جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ نہیں ہے۔

میں بس یہی جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کون سے معاہدے آپ کے پاکستان سے ہوئے ہیں یہ مجھے بتا دیں۔
خراسانی!  صاحب خفا نہیں ہونا۔ یہ ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے بات کر رہے ہیں۔ ہم اعتراضات کی بات نہیں کر رہے۔ خراسانی صاحب میرے ذہن میں کسی دوسرے انسان کی تذلیل کرنا بالکل نہیں ہے۔ میں یہ بات پہلے سے کر رہا ہوں تاکہ آپ کا ذہن اس بات پر کھلا رہے۔ تاکہ آپ بھی خفا نہ ہو اور میں بھی خفا نہ ہوں. الحمدللہ ہم ایک طبقے سے ہیں۔ ایک کلمے والے مسلمان ہیں اور تبلیغی ہیں۔ ہم نے ایک دوسرے کے درمیان خفگی نہیں لانی۔ جتنی کھل کر بات ہوگی آپ بھی کرنا اور میں بھی کروں گا۔ آپ کو سمجھ آگئی۔ جزاک اللہ۔اللہ آپ کوخوش رکھے۔ جماعتیوں اور بدعتوں اللہ آپ لوگوں کو تباہ و برباد کرے۔