معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک 41 برس کے ہو گئے

بدھ 1 فروری 2023 21:35

معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک 41 برس کے ہو گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2023ء) معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک 41 برس کے ہو گئے ان کی سالگرہ یکم فروری بدھ کو منائی گئی اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوںکی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیاگیا سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میںویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :