آر ٹی اے اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے کارروائی کر کے پانچ غیر قانونی منی اڈے سیل کر دیئے

جمعرات 2 فروری 2023 13:02

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کے احکامات پر محکمہ آر ٹی اے اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے کارروائی کر کے پانچ غیر قانونی منی اڈے سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے ایبٹ آباد عمر ارشد، تحصیل آفیسر ریگولیشن عابد خان اور ٹرمینل انسپکٹر سردار شکیل نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ہمراہ میرا پانی انٹرچینج پر پانچ عدد غیر قانونی منی اڈے سیل کئے اور مالکان کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ بروقت متعلقہ اداروں سے لائسنس حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود ایک ٹکٹ آفس سے 100 بوری آٹا بھی برآمد کر لیا جس کو فوری طور پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے اے ایف سی اظہر پرویز کو موقع پر بلا کر ان کے حوالہ کیا گیا۔ تمام اڈہ مالکان سے مودبانہ اپیل کی کہ اپنے اپنے اپنے اڈہ جات کی باقاعدہ این او سی لیکر انہیں چلائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔