Live Updates

تحریک انصاف میں ورکرز کی عزت ہے، ن لیگ میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں

25 سال سے مسلم لیگ ن کی کارکن ہوں، مجھے دھکے دیے گئے، مریم نواز کے سیکرٹری نے مجھے تھپڑ مارا، لیگی خاتون کارکن پھٹ پڑیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 فروری 2023 00:14

تحریک انصاف میں ورکرز کی عزت ہے، ن لیگ میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2023ء) تحریک انصاف میں ورکرز کی عزت ہے، ن لیگ میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک لیگی خاتون کارکن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

لیگی خاتون کارکن نے کہا کہ 25 سال سے مسلم لیگ ن کی کارکن ہوں، مجھے دھکے دیے گئے، مریم نواز کے سیکرٹری نے مجھے تھپڑ مارا۔

لیگی خاتون کارکن نے مریم نواز کی موجودگی میں مزید کہا کہ تحریک انصاف میں ورکرز کی عزت ہے، ن لیگ میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی اور مضبوط سیاسی جماعت ہے جو عمران خان اور ان کے اتحادیوں کو شکست دے کر آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اشتعال انگیزی کے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کو سزا دی جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی شکار کے حق میں نہیں ہیں۔ہمارے سیاسی حریفوں کی طرف سے سیاسی شکار کے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی حریف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کو قیادت سے کچھ اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میرے بھائی جیسے ہیں اور وہ ہمارے ساتھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات