اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن کے ہمراہ وفد کی شیری رحمن سے ملاقات ، سیلاب متاثرین کی بحالی تعمیر نو پر گفتگو

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اقوام متحدہ کے وفد کو سیلاب متاثریں، بحالی اور تعمیر نو کے عمل اور چیلنجز متعلق آگاہ کیا

جمعہ 3 فروری 2023 20:33

اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) اقوام متحدہ کے انوائرمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب متاثرین کی بحالی تعمیر نو اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ وفاقی شیری رحمان نے سیلاب متاثر علائقوں کا دورا کرنے پر اقوام متحدہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اقوام متحدہ کے وفد کو سیلاب متاثریں، بحالی اور تعمیر نو کے عمل اور چیلنجز متعلق آگاہ کیا۔شیری رحمان نے نے لیونگ انڈس منصوبے کو عملی حقیقت میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں اقوم متحدہ انوائرومنٹ پروگرام کا مستقل دفتر کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بحالی کے عمل میں گرانٹس کی بروقت اور صحیح جگہ منتقلی ضروری ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون اور شراکت داری ناگزیر ہے۔انگر اینڈرسن نے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے وفاقی وزیر کے کردار کی تعریف کی۔انگر اینڈرسن نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔