Live Updates

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی، ذرائع

جمعہ 3 فروری 2023 20:33

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات