بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، شیخ رشید کیخلاف ایک اور مقدمہ کراچی میں درج

جمعہ 3 فروری 2023 22:10

بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، شیخ رشید کیخلاف ایک اور مقدمہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے پولی کلینک اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس سے عوام میں اشتعال پھیلا۔