آصفہ بھٹو زرداری نے 12ویں سرتیون سنگ کرافٹس نمائش کا افتتاح کیا

جمعہ 3 فروری 2023 23:04

آصفہ بھٹو زرداری نے 12ویں سرتیون سنگ کرافٹس نمائش کا افتتاح کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) سابق صدر آصف علی زر دار ی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے جمعہ کو کلفٹن کے نجی شاپنگ مال میں 3 روزہ 12ویں ’سرتیون سنگ کرافٹس‘ نمائش کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سرسو، محمد دتل کلہوڑو، صوبائی سیکریٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز آذر ایاز، غلام سرور کھیڑو، دیہی ہنرمند خواتین اور دیگر موجود تھے۔

3 روزہ نمائش کا اہتمام سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) نے حکومت سندھ اور اس کے شراکت داروں کے تعاون سے کیا ہے جس میں سندھ کی ہنرمند خواتین کے ہاتھوں کے کام کی نمائش کی گئی ہے۔ اس نمائش کا مقصد دیہی ہنر مند خواتین کو، خاص طور پر سیلاب کے بعد، مارکیٹ تک رسائی اور رابطہ فراہم کرنا ہے۔