پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم

حکومت سخت شرائط ماننے پرمجبور ہوگئی ہے ، پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں

جمعہ 3 فروری 2023 22:47

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم ہوگئے ۔ حکومت سخت شرائط ماننے پر مجبور ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، مشکل اقدامات کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، آل پارٹیز کانفرنس کو بھی فیصلوں پر اعتماد لینے کی تجویزدی گئی ۔

پٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھائے کا امکان ہے۔ پٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ڈیزل پر لیوی مزید 10 روپے لٹر بڑھانے کا خدشہ ہے۔چار روزہ تکینکی مذاکرات میں بجٹ خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے بھی بات چیت کی چار روزہ مذاکرات میں معاشی استحکام کے لیے اہم بحث ہوئی ۔بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ اخراجات میں تقریبا 611 ارب روپے کمی کا پلان دے دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت سبسڈیز محدود کرنے کا پلان دے دیا۔حکومت سبسڈیز میں 340 ارب روپے کمی پر تیار ہوگئی،چار روزہ مذاکرات میں منی بجٹ کے خدوخال پر تیاری کی جائے گی ۔آئی ایم ایف سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا۔مختلف سیکٹرز سیلز ٹیکس کی رعایتی شرح ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔سیلز ٹیکس کی لگ بھگ 110 ارب روپے کی رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق فلڈ لیوی عائد کرنے کیلیے منی بجٹ میں اہم شق شامل کرنے پر غورکیا