ملک میں موجودہ حالات میں کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں عوام کی خوشحالی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے کچھ نظر نہیں آرہا، پیر صدر الدین

جمعہ 3 فروری 2023 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ حالات میں کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں عوام کی خوشحالی ترقی اور بہتر مستقبل کے لیے کچھ نظر نہیں آرہا ہے ہم ملک اور عوام کی بہتری کیلئے دعاگو ہیں۔انہوں ایک بیان میں کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے کوئی غیبی مدد آجائے تو عوام کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے موجودہ نااہل کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں کسے قسم کی اچھائی نظر نہیں آرہی ہے ۔

پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ 15 سال حکومت کرنے والوں اور ملک میں 40 سال تجربیکاروں نے ملک کو لوٹنے کے سوائے کچھ نہیں کیا ۔ موجودھ حکمران ملک اور قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں ان سے اچھی امیدیں نہیں رکھ سکتے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹ لوٹ کھسوٹ کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور اس مصیبت کے گھڑی سے نکالنے کے لیے دعا کرتے ہیں کہ کوئی غیبی مدد آجائے شاھ صاحب نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان ظالم حکمرانوں کو بہا لے جائے گا حکمرانوں نے ملک اور قوم کے لئے کچھ نہیں سوچا ہے سوائے اپنے جیبیں بھرنے کے۔

(جاری ہے)

پیر سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ برسات اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اب تک نہ ہوسکی ہے۔