سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس 6فروری کو طلب کرلیا

ہفتہ 4 فروری 2023 13:04

سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس 6فروری کو طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی نظم کا اجلاس 6فروری کو طلب کرلیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس المرکز اسلامی پشاور میں طلب کیا گیا ہے جس میں پشاور میں بم دھماکہ کے بعد کی صورتحال اورمجموعی امن عامہ کے مسائل پر بات ہو گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں8 فروری کو ہونے والے پشاور امن مارچ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں10 فروری کو شروع ہونے والے تین روزہ لاہور سے اسلام آباد مہنگائی مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔