
ایمریٹس سے سفر کرکے دبئی آئیں اور فیئر مونٹ دی پام ہوٹل میں ایک رات مفت قیام کریں
ایمریٹس نے فیئرمونٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے اشتراک سے مسافروں کے لئے ایک دلچسپ نئی پیشکش کا اعلان کیا ہے
پیر 6 فروری 2023 13:48

یہ خصوصی آفر 13 فروری 2023 تک فروخت ہونے والے تمام ریٹرن ٹکٹس یا دبئی میں اسٹاپ اوور پر کارآمد ہے۔ یہ آفر ایمریٹس ڈاٹ کام یا شراکتی ٹریول ایجنٹس سے بکنگ پر حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ بکنگ مسافروں کی آمد سے 72 گھنٹے قبل کی گئی ہو۔
اس ہوٹل کا نام دبئی کے مشہور جزیرے پام جمیرہ پر رکھا گیا۔ فیئر مونٹ دی پام جوڑوں اور خاندانوں کے لئے ایک مثالی پرتعیش تفریحی مقام ہے۔
(جاری ہے)
یہاں حیرت انگیز خلیج عرب اور ناقابل یقین دبئی اسکائی لائن، 381 دستیاب شاندار کمرے، دس ریسٹورنٹس اور مشروبات کے انتخاب کے ساتھ مسافر دنیا کے بعض بہترین ذائقوں سے محظوظ ہوسکیں گے۔
بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مہمان ''فیئرمونٹ فالکنز کڈز کلب'' سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو 3 سال سے 15 سال تک کے بچوں کے لئے دوستانہ اور آرام دہ ماحول میں وسیع سرگرمیاں پیش کرتا ہے جبکہ آرام کے خواہاں مہمان مشہور فیئرمونٹ ویلو اسٹریم سپا میں خصوصی ٹریٹمنٹ میں مشغول ہوسکتے ہیں۔ پرتعیش ریزورٹ میں چار درجہ حرارت سے کنٹرول کرنے والے سوئمنگ پولز، نجی سفید ریت کے ساحل اور ایک جدید ترین ہیلتھ کلب بھی شامل ہے۔یہ دبئی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے محض صرف 25 منٹ کی مسافت پر واقع ہے اور خوبصورت دبئی مرینا اور دیگر مقبول مقامی دلچسپ مقامات کو دیکھنے کے لئے کافی قریب ہے.اضافی راتوں کے لئے، مسافر اس لنک (https://www.fairmont.com/palm-dubai/offers/winter-sun-escape/) پر بکنگ کر سکتے ہیں ۔
ایمریٹس نے چھ براعظموں میں 130 سے زائد مقامات کے لئے محفوظ طریقے سے آپریشن دوبارہ شروع کیا ہے اور اس وقت پاکستان سے دبئی کے لئے ہر ہفتے 50 سے زیادہ پروازیں چلا رہی ہے۔
مزید معلومات کے لئے ایمریٹس ڈاٹ کام وزٹ کریں ۔ ایمریٹس ڈاٹ کام ، ایمریٹس سیلز آفس ، بذریعہ ٹریول ایجنٹس یا آن لائن ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ٹکٹس خرید سکتے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
-
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
-
پاک بھارت کشیدہ صورتحال،الرٹ جاری لاہور ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف خطرناک تبدیلی ہے.ویلتھ پاک
-
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی
-
آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکارہیں، عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ میں رہیں ، وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.