پاکستان کشمیر کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، مریم اورنگزیب

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، لیکن یہ کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو نہیں روک سکتی

پیر 6 فروری 2023 16:17

پاکستان کشمیر کاز کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام اورکشمیرکازکی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، لیکن یہ کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو نہیں روک سکتی۔وزیراطلاعات نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔