Live Updates

قائد پاکستان عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،شہریار خان آفریدی

امپورٹڈ حکمرانوں کے گھر جانے کا وقت آن پہنچا ہے ریاست مدینہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی

پیر 6 فروری 2023 18:30

قائد پاکستان عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،شہریار خان ..
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) سابق وفاقی وزیر مملکت و چیئرمین کشمیر کمیٹی کی لیڈر آمد،پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان تحریک انصاف یارکشائر اینڈ ہیمبر ریجن آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد اشرف نے کارکنان تحریک انصاف کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر مملکت وچیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر شہریار خان آفریدی نے چوہدری محمد اشرف ودیگر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں کے گھر جانے کا وقت آن پہنچا ہے ریاست مدینہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے جس کی بنیاد انصاف پر مبنی تھی پاکستان کے اندر معاشرے کے تمام طبقات کو ملک پر مسلط چوروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے قائد پاکستان عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں آپ کی قائم کردہ ریاست مدینہ ہمارے لئے رول ماڈل اور مشعل راہ ہے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا شہریار خان آفریدی نے کہا کہ نوجوان اس قوم کا مستقبل ہیں ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہم حقیقی آزادی کے لئے پوری قوم کو نکالیں گے پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آنے والی ہے اور ان شاء اللہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف دوباری وزیراعظم پاکستان بن کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے اور عوام کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کریں گے اس موقع پر چوہدری محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی کو اس بات کا یقین دلایا کہ اوورسیز پاکستانی وکشمیری قائد پاکستان عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہنے کو تیار ہیں اور ان شاء اللہ ہم ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات