Live Updates

بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں، مونس الہی کی ٹویٹ

ہمارے گھر پر چھاپے مار کر آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہم عمران خان کو چھوڑ دیں گے، دوبارہ سوچ لیں، سابق وفاقی وزیر مونس الہی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 6 فروری 2023 23:08

بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں، مونس الہی کی ٹویٹ
گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔06 فروری 2023ء ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے گھر پر چھاپے مار کر آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہم عمران خان کو چھوڑ دیں گے، دوبارہ سوچ لیں۔ واضح رہے کہ گجرات میں پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے گھر میں داخل ہو گئے اور گھر کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گھر میں پرویز الہی کی فیملی کا کوئی بھی فرد موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

رہائش گاہ پر صرف گیٹ کیپر اور ملازمین موجود ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جی او آر میں محمد خان بھٹی کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس محمد خان بھٹی کی رہائش گاہ سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی ڈیوائس بھی لے گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کی نگرانی میں پولیس نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو مٹیاری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ محمد خان بھٹی کو لاپتہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ ک، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا نوٹس لینے چاہیے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات