وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے باعث وزیراعظم کادورہ ملتوی ہوا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 8 فروری 2023 00:18

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری 2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے باعث وزیراعظم کادورہ ملتوی ہوا۔ وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ سے اظہار ہمدردی کرنا تھا، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے پی ایم ریلیف فنڈ’’جی۔ 12166‘‘ قائم کردیا ہے، کابینہ ارکان ایک ماہ کی تنخواہ اور گریڈ18 سے22 کے افسران ایک دن کی تنخواہ امدادی فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

ترکیہ تاریخی سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہا۔

پاکستانی قوم ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان نے فوری اپنی ریسکیو ٹیمیں زلزلہ متاثرین کا ہاتھ بٹانے کیلئے ترکیہ روانہ کردی ہیں، ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ" کے لئے اکاؤنٹ قائم کردیا گیا ہے، ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ’’جی۔

12166 ‘‘ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں ترکیہ کے صدر سے زلزلے سے ہونیو الی تباہی اور جانی نقصان پراظہارافسوس کیا۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کابینہ ارکان ایک ماہ جبکہ گریڈ اٹھارہ سے بائیس تک کے افسران ایک دن کی تنخواہ امدادی فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے آل پارٹیزکانفرنس مؤخر کردی گئی ہے۔

نئی تاریخ کا اعلان اتحادیوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ 2022 میں تاریخی سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہا، پاکستانی قوم ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان نے فوری اپنی ریسکیو ٹیمیں زلزلہ متاثرین کا ہاتھ بٹانے کیلئے ترکیہ روانہ کردی ہیں، ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔