
راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا،صدر ایوان تجارت لاہور
بدھ 8 فروری 2023 21:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر معیشت مشکل میں ہے تو بڑے تعمیراتی منصوبے شروع کیے جائیں کیونکہ ان سے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 32 ہزار ممبران اور اس میگا پراجیکٹ کی وجہ سے جن صنعتوں کی نقل مکانی متوقع ہے ،انہیں اس منصوبے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں لہذاآگاہی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ممبران اور سٹاف کو پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ موٹرویز کے ذریعے منڈیوں کو کھیتوں سے منسلک کرنا ہوگا اور معاشی و سماجی مسائل حل کرنے کے لیے نئے شہر قائم کرنا ہونگے۔انہوں نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مضبوط رابطہ کو یقینی بنانے کے لیے فوکل پرسنز کا تقرر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت کو بے پناہ فروغ حاصل ہوگا تاہم سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف قریشی نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریذنٹیشن دی ۔انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کو بتایا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی جولائی 2020 میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت وجود میں آئی تھی ،راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ 46 کلومیٹر طویل ریور فرنٹ سٹی ہے جس کا کل رقبہ 110,604 ایکڑ ہے جسے 10 ملین رہائشیوں کے لیے تیار کیا جائے گا اور اس منصوبے کو 3مرحلوں میں مکمل کیا جانا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
-
وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر 167ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.87ارب ڈالرہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.