Live Updates

} امپورٹد حکومت نے لوگوں کاجینا حرام کردیا ہے،سید فیض الحسن شاہ

بدھ 8 فروری 2023 21:10

8گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) سابق ایم ان اے این اے 70 سید فیض الحسن شاہ نے لالہ موسیٰ انڈر پاس کا افتتاح کر دیا ۔انڈر پاس سے خواتین ، بچے اور بوڑھے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔سید فیض الحسن شاہ نے کہا ہمارے دور حکومت میں لوگوں کے لیے بے تحاشا کام ہوئے جب سے یہ امپورٹد حکومت آئی ہے انہوں نے لوگوں کاجینا حرام کردیا ہے ۔

نہ گیس ہے ،نہ پیٹرول ہے اور نہ ہی گندم ہے ۔

(جاری ہے)

دوبارہ عمران خان ہی وزیر اعظم ہوگاعوام نے ان کو ریجکٹ کر دیا ہے ۔مہنگائی کا سیلاب آچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس انڈرپاس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا ہمیں نہیں ۔لالہ موسیٰ انڈر پاس کی لاگت 3کروڑ60لاکھ ہے ۔اگر ہماری حکومت رہتی تو ہم نے حلقہ میں بہت سے کام کروانے تھے ۔ہم دوبارہ اقتدار میں آکر جو کام رکے ہوئے ہیں ان کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔سابق ایم این اے این اے 70سید فیض الحسن شاہ ،قلب عباس بٹ ،یاسین بٹ ،ملک آصف اور کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات