Live Updates

ضمنی انتخابات میں عوام پچھلے چار سالوں کی عمران خان کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کا بدلہ لیں گے، سبط الحیدر بخاری

جمعہ 10 فروری 2023 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی و نامزد امیدوار این اے 53 سید سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام پچھلے چار سالوں کی عمران خان کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کا بدلہ لیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی ہے اس نے اس ملک اور عوام کے لیے ہمیشہ کام کیے ہیں چاہے وہ ملکی سلامتی اور ملکی دفاع کو مضبوط کرنا ہو یا سرکاری ملازمین کے حقوق کا معاملہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں جیت کر اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ کام کروائے جائیں گے ۔سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ میرے حلقے کی عوام کو ایسے چہرے یاد ہیں جن کو زبردستی جتوایا گیا تاہم وہ الیکشن جیت کر کبھی اپنے حلقے کی طرف نہیں آئے اور نہ انہوں نے اس حلقے کی عوام کے لیے ایک دھیلے کا کام کیا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں اس حلقے کا باسی ہوں اور میرا جینا مرنا غم خوشی اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ ہے ۔

سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ یہ سیٹ جیت کر اپنی پارٹی قیادت کو تحفہ دیا جائیگا اور میرے حلقے کی عوام اب خالی نعروں اور جعلی بیانیے بنانے والے تمام چہروں کو پہچان چکی ہے اب وہ ان کے بہکاوے میں میں نہیں آئیں گے اور ان کی سابقہ ناقص عوامی دشمن پالیسیوں کا بدلہ ان کو الیکشن میں شکست دے کر لیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات