وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے منڈی فیض آباد سے پنجاب یونیورسٹی لاہور تک بس سروس کاافتتاح کر دیا

منگل 14 فروری 2023 23:21

شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے شرقپور شریف کے نواحی علاقے منڈی فیض آباد اور گردونواح کے دیہات کی طالبات کے لیے منڈی فیض آباد سے پنجاب یونیورسٹی لاہور تک بس سروس کاافتتاح کر دیا ۔وفاقی وزیر رانا تنویر اور شذرہ منصب کھرل صاحبہ نے منڈی فیض آباد ایشیا رائس ملز میں فیتہ کاٹ کر بس سروس کا افتتاح کیا۔

رانا تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس سروس کے آغاز سے طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے لیے پنجاب یونیورسٹی جانے میں سہولت ہوگی بے شک منڈی فیض آباد میرا حلقہ نہیں لیکن یہاں کے عوام سے میرا پیار محبت کا رشتہ ہے یہاں کے شہریوں نے مجھ سے کہا شرقپور میں تو بس سروس کی سہولت موجود ہے منڈی فیض آباد میں بھی بس سروس کا انتظام کیا جائے میں سیاست سے بالاتر ہوکر خدمت خلق سمجھتے ہوئے بس سروس کا افتتاح کر رہا ہوں یہ اہلیان علاقہ کے لیے تعلیم کے حصول کے لیے بہت ضروری بھی ہے وہاں پر موجود وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ،سابقہ رکن قومی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان صاحبہ سابقہ ایم این اے ۔

(جاری ہے)

میاں عمران علی اشرف یعقومیہ سابقہ چیئرمین ۔آغا علی حیدرسابقہ ایم پی اے ۔مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار سابقہ ایم پی اے نے بس سروس کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر میاں فاروق احمد ڈھنڈہ ۔میاں بشیر احمد صدر PML.N منڈی فیض آباد ۔حاجی خالد جاوید قاضی ۔رانا یعقوب جوئیہ۔سردار سرفراز احمد ۔رائے عادل زبیر ۔رائے صفدر علی ۔میاں عبدالوہاب بشیر ۔

توقیر خان ۔اختر علی شہزاد ۔رف احمد ۔محمد حنیف ۔امتیاز احمد ڈنگرا ۔شیخ نعیم احمد ۔میاں غلام مصطفی۔میاں علی راول محمد خان سابقہ کونسلر شرقپور ۔ملک اویس شوکت شیخ بابر علی چوہدری طفیل بھٹی سیفی رانا ثنااللہ جوئیہ اور شیخ برادری سمیت معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی اہل علاقہ نے وفاقی وزیر رانا تنویر کی اس کاوش کو خوب سراہا جنہوں نے سٹوڈنٹس کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے وین منظور کرواء ۔