کراچی میں شدید دھند، حد نگاہ 1500 میٹرز تک گری،محکمہ موسمیات

بدھ 15 فروری 2023 16:39

کراچی میں شدید دھند، حد نگاہ 1500 میٹرز تک گری،محکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی علی الصبح شدید دھند سے حد نگاہ میں کمی آگئی۔کراچی میں رات گئے سے شروع ہونے والی دھند صبح صبح شدت اختیار کرگئی۔ دھند کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ 1500 میٹرز تک گری۔ وقت گزرنے کے ساتھ حد نگاہ میں بہتری آ گئی۔دوسری جانب بدین کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی اور شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔دھند کی وجہ سے بچوں کو اسکول تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوکم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا