وفاقی حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سیکم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسیایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 15 فروری 2023 16:47

وفاقی حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء)وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سیکم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسیایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔