Live Updates

عمران خان بزدل اور ڈرپوک آدمی ہے،عمران خان اپنی بدعنوانیوں سے بچنے کی کوشش کر رہےہیں،معاون خصوصی عطا تارڑ

جمعرات 16 فروری 2023 19:29

عمران خان بزدل اور ڈرپوک آدمی ہے،عمران خان اپنی بدعنوانیوں سے بچنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2023ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہےکہ عمران خان بزدل اور ڈرپوک آدمی ہے،سننے کو مل رہاکہ جیل کا سن کر عمران خان کے آنسو بھی نکل آئے،عمران خان اپنی بدعنوانیوں سے بچنے کی کوشش کر رہےہیں،عمران خان چاہتےہیں عدالتیں زمان پارک آکر خود کلین چٹ دیں۔ وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے ڈونیشن کی مد میں فنڈز حاصل کیے،عمران خان کو دو ملین ڈالرز کی رقم بطور ڈونیشن موصول ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پانچ بار عدالتی کارروائی ملتوی ہوئی تاکہ بادشاہ سلامت آجائیں،عام شہری اسٹریچر اور ایمبولینس پر بھی عدالت جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میڈیکل رپورٹس پرمذاق بناتے تھے،تحریک انصاف کو اخبار میں عمران خان کی جعلی میڈیکل رپورٹس کے لیے اشتہار دےدینا چاہیے،عمران خان ٹانگیں ہلا رہے ہیں، کون سی ٹانگ ہےجو چار ماہ سے ٹھیک نہیں ہورہی،عمران خان کو گھر بیٹھے ضمانت ملنے کی عادت ہوگئی ہے، عمران خان کی ترلا منت تحریک ہوسکتی لیکن جیل بھرو تحریک نہیں، جیل بھرو تحریک پر عمل درآمد کرنا ہوتاتو عدالتوں میں نہ آنے کے لیے ترلے منتیں نہ کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ وہ نعیم الحق کی برسی پر عمران خان نے جانا گوارا نہیں کیا۔ معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی میڈیکل رپورٹ بنوائی،ڈاکٹروں کا اجلاس زمان پارک بلوالیا گیاہے۔انہوں نےکہا کہ عمران خان کو وکلاء ٹیم نے کہاکہ زمان پارک سے باہر نکلے تو توشہ خانہ پر فردجرم عائد ہوجائےگا،عمران خان کوذہنی بیماری ہےکہ میں اب بھی وزیراعظم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء،جنتر منتر اور ڈاکٹروں نے عمران خان کو زمان پارک سے باہر نہ نکلنے کا کہاہے، عدالتوں کا نام سنتے ہی عمران خان کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں اسی لئے جیل بھرو تحریک میں خواتین سے حلف لیا جارہا ہے ،پی ٹی آئی کارکنان ایبسولوٹلی ناٹ کے اسٹیکرز کا کیا کریں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کہتےہیں امریکہ کی نہیں جنرل باجوہ کی سازش تھی،عمران خان جنرل باجوہ کو ٹارگیٹ کرکے احسان فراموشی کر رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوشش تھی کہ کیس نہ چلے، ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آج وہ میڈیکل رپورٹ کہاں سے بنوائیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی کے ریڈوارنٹس کیلئے خط لکھا ہے، فرح گوگی کو پاکستان آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، عمران خان کا دامن صاف ہے تو فرح گوگی کو پاکستان لائیں، انکو پاکستان لائے تو وہ فرفر بولے گی، انہوں نے بات کی تو عمران خان کیلئے مسئلہ بن جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات