کراچی،پیزا پوائنٹ میں لوٹ مار کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

تھانہ تیموریہ میں ساڑھی8کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے کی ایف آئی آر درج

جمعہ 17 فروری 2023 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2023ء) پیزا پوائنٹ میں لوٹ مار کرنے والا گروہ پکڑا گیا ، تھانہ تیموریہ میں ساڑھے 8کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 2022 کے دوران پیزا پوائنٹ میں کھانے پینے کی اشیاء میں خرد برد کا سلسلہ جاری رہا اس حوالے سے مالک کی جانب سے شکایت درج کرائی کہ کافی عرصہ سے میری کمپنی خسارے میں جارہی تو جب میں نے خود ویئر ہاؤس پر نگاہ رکھی تو معلوم ہوا کہ ویئر ہاؤس سے مال چوری ہوکر کہیں جارہاہے عبدالقدیر نے گلستان جوہر میں دیسی بار کے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھول رکھا ہے ریکارڈ چیک کیا تو سال 2022 کے دوران ساڑھے 8 کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی ہے اور مختلف کمپنیوں کا مال نارتھ کراچی میں موجود ویئر ہاؤس میں اتار کر کہیں اور منتقل کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا جائے، تھانہ تیموریہ میں شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فراز وسیم، عبدالقدیر خان آور دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے ایف آئی اے درج کردی گئی ہے۔