باجوڑ ،حلقہ این ای40ون ضمنی الیکشن کے پوسٹل بیلٹ وصولی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری

جمعہ 17 فروری 2023 22:39

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2023ء) باجوڑ حلقہ این ای40ون ضمنی الیکشن کے پوسٹل بیلٹ وصولی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 40 باجوڑ ون ظفر اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معذور افراد، وہ سرکاری ملازمین جن کا ووٹ حلقہ 40 میں رجسٹرڈ ہو، قیدی افراد، وہ سرکاری ملازمین جن کی ڈیوٹی پولنگ کے دن الیکشن کمیشن نے لگائی ہو۔ وہ پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سول کالونی خار میں جمع کرواسکتے ہیں۔ درخواست فارم ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر واقع سول کالونی خار باجوڑ کے دفتر سے لی جاسکتی ہے۔