کولگام، بھارتی پولیس نے 3 نوجوان گرفتارکرلیے

ہفتہ 18 فروری 2023 16:32

کولگام، بھارتی پولیس نے 3 نوجوان گرفتارکرلیے
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کولگام سے تین کشمیری نوجوان گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوانو ں کو گزشتہ رات ضلع میں دادرکوٹ عالم گنج کراسنگ پر ناکے سے گرفتار کیا۔گرفتار نوجوانوں کے نام محمد عباس وگے ، گوہر شفیع میر اور نثار رحمان شیخ بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتار ی کا جواز پیدا کرنے کیلئے ان پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔