واپڈا ایمپلائز یونین کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

منگل 21 فروری 2023 18:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2023ء) پاکستان واپڈا ایمپلائز یونین ملحقہ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فرسٹ ڈویژن کے نو منتخب عہدیداران چیف آرگنائزر شبیر احمد عطاری، چیئر مین شبیر احمد، جنرل سیکرٹری محمد قاسم سلیم، چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد الیاس ، چیئر مین محمد زاہد، ڈپٹی چیئر مین محمد خالد خان، سینئر وائس چیئر مین رانا محمد قاسم سلیم، جنرل سیکرٹری رانا محمد افتخار، سید محمد عمیر الحق ڈپٹی سیکرٹری، عزیز بھٹی ٹاؤن سب ڈویژن کے چیف آرگنائزر ظہور احمد، چیئر مین محمد اشرف، وائس چیئر مین محمد عرفان حیدر، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان اور آر او فرسٹ ڈویژن سرگودھا کے چیئر مین ارسلان علی حیدر سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 84 رائے منیر احمد کھرل نے حلف لیا اور منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

اس موقع پررائے منیر احمد کھرل کا کہنا تھا کہ واپڈا ایمپلائز پیغام یونین انفرادی اور اجتماعی معاملات میں اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کو سامنے رکھتے ہوئے صارفین اور ملازمین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔