لاہور آرٹس کونسل الحمراء ادب کے رنگوں میں رنگ گیا

آج لاہور لٹریری فیسٹیول کا تیسرا اور آخری روز ہے،الحمراء دنیا ادب کی توجہ کا مرکز بناگیا لاہور لٹریری فیسٹیول میں زیر بحث آنے والے موضوعات سماجی خوبصورتی کا باعث ہونگے‘مندوبین

ہفتہ 25 فروری 2023 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2023ء) عالمی شہرہ آفاق ادبی وثقافتی ادارہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں دسواں سہ روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول جاری ہے،فیسٹیول کے دوسرے روز 35سے زائد سیشن ہوئے۔آخری عظیم مغل شاعر غالب پر اہم نشست The Last Great Mughal Poetکا انعقاد کیاگیا،جس میںحجاز نقوی،انجم الطاف،فیصل صدیق نے اظہار خیال کیا۔

نامور لکھاری شہباز تاثیر کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی،پاکستانی مصنفین کے سفرنامہ،نامور رائٹر حاجرہ مسرور کے تراجم،ایک نشست --’’نیند کی مسافتیں‘‘ بھی منعقد ہوئی۔آج بروز اتوار فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز بھی 30سے زائد نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور لٹریری فیسٹیول کے حوالے سے چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ایل ایل ایف میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، لاہو رکی سیاسی شدت پسندی والی فضا ء میں لاہور لٹریری فیسٹیول ایک نعمت سے کم نہ ہے،سوچنا ، سمجھنا اور خواب دیکھنا ،ْ ان تینوں چیزوں کو ایل ایل ایف ممکن بنائے گا،لکھنے ،پڑھنے اور بولنے والوں کے لئے عید کا سماء ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء کی ادب دوست فضاء کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کئے ہیں، ملکی سوفٹ امیج کو بہتر بنانے میں الحمراء کا نمایاں کردار ہے،زندہ دلان لاہور کے لئے الحمراء بے شمار ادبی و ثقافتی سرگرمیاں مہیا کر رہاہے ۔واضح رہے پاکستان لٹریچر فیسٹیول اور فیض فیسٹیول کے بعد لاہور لٹریری فیسٹیول بھی اپنے رنگ خوب دیکھا رہا ہے جو پاکستان سمیت دُنیا بھر کے لوگوں کے لئے باعث توجہ ہے۔