علی رضا عابدی قتل کیس،ملزمان کے ٹیلی فون کا ڈیٹا فراہم کرنے والے افسر کی گواہی کے سے متعلق درخواست منظور

جمعرات 2 مارچ 2023 16:36

علی رضا عابدی قتل کیس،ملزمان کے ٹیلی فون کا ڈیٹا فراہم کرنے والے افسر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں ملزمان کے ٹیلی فون کا ڈیٹا فراہم کرنے والے افسر کی گواہی کے سے متعلق درخواست پر قابل سماعت ہونے پر منظور کرلی ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں ملزمان کے ٹیلی فون کا ڈیٹا فراہم کرنے والے افسر کی گواہی کے سے متعلق والدہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل حبیب احمد ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ علی رضا عابدی کے والد نے انچارج ٹیکنیکل کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بلانے کی استدعا کی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سید اخلاق حسین عابدی کی درخواست مسترد کردی تھی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ دوران سماعت مقتول کے والد کا انتقال ہوگیا۔ اب مقتول کے والد کی جگہ والدہ نے فریق بننے کی استدعا کی ہے۔ تفتیشی افسر نے ٹیلی فون ڈیٹا کی صرف نقول پیش کیں۔ ملزمان کے ٹیلی فون ڈیٹا کے ساتھ متعلقہ افسر کی گواہی لازم ہے۔ متعلقہ افسر کو گواہی کے لیے طلب کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق علی رضا عابدی کی والدہ کی استدعا منظور کرلی۔